آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکرز اور ٹگ بوٹ میں آگ لگ گئی،ایران
ایرانی الیکٹرانک وارفیئر یونٹس نے دو امریکی لوکاس ڈرونز بھی قبضے میں لے لیے ہیں۔
آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکرز اور ٹگ بوٹ میں آگ لگ گئی،ایران
ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکرز اور ایک ٹگ بوٹ میں آگ لگ گئی ہے۔ ایرانی بیان کے مطابق تینوں جہاز غیر مجاز راستے سے گزر رہے تھے۔
پاسداران انقلاب کے مطابق ایک آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آیا، جبکہ دوسرا ٹینکر آبی گزرگاہ کے مشرقی حصے سے نکلتے ہوئے آگ کی زد میں آگیا۔
بیان میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایرانی الیکٹرانک وارفیئر یونٹس نے دو امریکی لوکاس ڈرونز بھی قبضے میں لے لیے ہیں۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق سامنے نہیں آئی۔