سی ڈی اے میں پلاٹ فائلوں کی تصدیق کا طریقہ کار تبدیل، پیشگی منظوری لازمی قرار

اس اقدام کا مقصد غیر ضروری تصدیق کے باعث ہونے والی تاخیر اور شہریوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہے۔

November 5, 2026 · قومی
سی ڈی اے میں پلاٹ فائلوں کی تصدیق کا طریقہ کار تبدیل، پیشگی منظوری لازمی قرار

سی ڈی اے میں پلاٹ فائلوں کی تصدیق کا طریقہ کار تبدیل، پیشگی منظوری لازمی قرار

اسلام آباد: کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے پلاٹ فائلوں کی تصدیق کے طریقہ کار میں تبدیلی کرتے ہوئے اس عمل کو ڈائریکٹر جنرل لینڈ اینڈ اسٹیٹ کی پیشگی منظوری سے مشروط کر دیا ہے۔

نئے طریقہ کار کے تحت ٹھوس وجوہات کے بغیر کسی پلاٹ فائل کی اصلیت کی تصدیق شروع نہیں کی جا سکے گی۔ اس اقدام کا مقصد غیر ضروری تصدیق کے باعث ہونے والی تاخیر اور شہریوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہے۔

ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے محمد زمان وٹو نے متعلقہ افسران کو اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ انہوں نے پلاٹ فائلوں کی تصدیق سمیت دیگر امور کی تکمیل کے لیے واضح وقت مقرر کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

ہدایت نامے کے مطابق این او سی کے اجرا سے متعلق درخواستیں مقررہ مدت کے اندر نمٹائی جائیں گی، جبکہ سی ڈی اے کے کسی بھی ڈیسک پر کوئی فائل تین دن سے زیادہ زیر التوا نہیں رکھی جا سکے گی۔

سی ڈی اے نے ڈائریکٹر جنرل لینڈ اینڈ اسٹیٹ کو تمام مراحل کی مدت کا تعین کرکے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔