ٹرمپ کو اپنی پالیسیوں پر جوابدہ ہونا چاہیے،برنی سینڈرز
برنی سینڈرز، جو خود آزاد حیثیت سے سینیٹر ہیں تاہم ڈیموکریٹک پارٹی کے قریبی اتحادی سمجھے جاتے ہیں
ٹرمپ کو اپنی پالیسیوں پر جوابدہ ہونا چاہیے،برنی سینڈرز
امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ کانگریس میں ڈیموکریٹس کے کنٹرول کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی پالیسیوں اور اقدامات پر جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔
بی بی سی کے پروگرام نیوز نائٹ میں گفتگو کرتے ہوئے برنی سینڈرز سے پوچھا گیا کہ کیا ڈیموکریٹس اب ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے خاندان کے خلاف تحقیقات یا سیاسی کارروائی کریں گے؟ اس پر انہوں نے دوٹوک جواب دیا کہ بالکل۔
برنی سینڈرز، جو خود آزاد حیثیت سے سینیٹر ہیں تاہم ڈیموکریٹک پارٹی کے قریبی اتحادی سمجھے جاتے ہیں، نے وسط مدتی انتخابات میں کامیابی کے باوجود ڈیموکریٹس کی عوامی مقبولیت پر بھی سوال اٹھایا۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹک پارٹی آخر عوام کو کیا پیش کر رہی ہے؟ انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی اسی سیاسی اتحاد کا حصہ ہیں، اس لیے یہ سوال ان کے لیے بھی اہم ہے۔