وفاقی آئینی عدالت کا جے یو آئی (ف) کو بڑا جھٹکا،صدف احسان کے خلاف تمام درخواستیں خارج

انتخابی دھاندلی اور بے ضابطگیوں سے متعلق درخواستیں ناقابلِ سماعت قرار

November 5, 2026 · قومی

وفاقی آئینی عدالت کا جے یو آئی (ف) کو بڑا جھٹکا، صدف احسان کے خلاف تمام درخواستیں خارج

وفاقی آئینی عدالت نے جمعیت علمائے اسلام (ف) اور حنا بی بی کی جانب سے رکن قومی اسمبلی صدف احسان کے خلاف دائر تمام درخواستیں ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردیں۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف) نے اپنے امیدواروں کے ساتھ مبینہ دھاندلی اور انتخابی بے ضابطگیوں کے الزامات کے تحت درخواستیں دائر کی تھیں۔

مقدمے کی پیروی کے لیے جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما اور وکیل کامران مرتضیٰ عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے صدف احسان کے خلاف دائر تمام درخواستیں خارج کرنے کا حکم دے دیا۔