حکومت نے انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کی چیئرمین شپ پیپلز پارٹی کو دینے کا وعدہ کرلیا
سینیٹر فاروق نائیک مضبوط امیدوار چیئرمین شپ کے مضبوط امیدوار،انتخابی اصلاحات کمیٹی میں پیپلز پارٹی کے 7 ارکان شامل ہوں گے ، نوید قمر
فائل فوٹو
اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر کا کہنا ہے کہ حکومت نے انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کی چیئرمین شپ پیپلز پارٹی کو دینے کا وعدہ کیا ہے۔
ایک بیان میں نوید قمر نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی کے چیئرمین کے نام کا فیصلہ پارٹی کرے گی، انتخابی اصلاحات کمیٹی میں پیپلز پارٹی کے 7 ارکان شامل ہوں گے۔قومی اسمبلی میں پارٹی کی نشستوں کے تناسب سے پیپلز پارٹی کے 5 ارکان بنتے ہیں، شازیہ مری، عبدالقادر پٹیل، صادق میمن، نواب زادہ افتخار اور علی قاسم گیلانی کے نام دیے، سینیٹ سے فاروق ایچ نائیک اور سینیٹر ضمیر گھمرو کے نام تجویز کیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین شپ کے لیے پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق نائیک مضبوط امیدوار ہیں، انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے لیے پیپلز پارٹی نے نام فائنل کرلیے۔