میر رضا قتل کیس: تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی کا اجلاس7 نومبر کو طلب

اجلاس ڈی آئی جی ویسٹ زون کے دفتر کراچی کے کانفرنس روم میں منعقد ہوگا،متعلقہ اداروں کے نمائندوں اور مقتول کے اہل خانہ کو مراسلہ جاری

November 5, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

جاری مراسلے کے مطابق اجلاس میں آئی ایس آئی کے گریڈ 18 یا اس سے زائد رینک کے نمائندے، انٹیلی جنس بیورو کراچی، پاکستان رینجرز سندھ اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے گریڈ 18 کے افسران کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔

میر رضا کے اہل خانہ کو بھی جے آئی ٹی اجلاس میں طلب کیا گیا ہے تاکہ ان کا مؤقف ریکارڈ کرنے کے ساتھ پیش کیے جانے والے شواہد کا جائزہ لیا جا سکے۔

جے آئی ٹی کی تشکیل سندھ ہوم ڈیپارٹمنٹ کے حکم نامے کی روشنی میں عمل میں لائی گئی ہے، ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ نے متعلقہ اداروں کے نمائندوں اور مقتول کے اہل خانہ کو اجلاس میں شرکت کے لیے باضابطہ مراسلے جاری کر دیے ہیں۔