اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدید اسٹیٹ لاؤنج کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا

یہ اسٹیٹ لاؤنج آن لائن سفارتی ضروریات کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوگا، خواجہ آصف

November 5, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کی ہدایت پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک اعلیٰ ترین اور جدید اسٹیٹ لاؤنج کی تعمیر کا باضابطہ سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا۔ یہ منصوبہ اگست 2027 میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہی اجلاس کی تیاریوں کا اہم حصہ ہے۔

افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصیات وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف تھے، جنہوں نے یادگاری تختی کی کی نقاب کشائی کرکے منصوبے کا باقاعدہ آغاز کیا۔ ماحول دوست اقدامات کی پاسداری کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے اس موقع پر پودا بھی لگایا۔

اس موقع پرخواجہ محمد آصف نے گفتگو کرتے ہوئے اور جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بڑھتے ہوئے بین الاقوامی اور علاقائی سفارتی کردار کے پیشِ نظر ایسی اعلیٰ معیار کی سہولت وقت کی اہم ضرورت تھی۔ ملک میں غیر ملکی وفود اور عالمی رہنماؤں کی آمد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث یہ اسٹیٹ لاؤنج آن لائن سفارتی ضروریات کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ماسٹر ڈویلپمنٹ پلان کے تحت تعمیر کیا جانے والا یہ لاؤنج مختلف ممالک کے سربراہان، غیر ملکی معززین اور بین الاقوامی وفود کی پذیرائی اور میزبانی کے لیے ایک نمایاں اور جدید مرکز کی حیثیت رکھے گا۔

حکومتِ پاکستان کا یہ اقدام قومی ہوائی اڈوں کی بنیاد اور انفراسٹرکچر کو جدید بنانے کے ساتھ ساتھ ملک کی آپریشنل صلاحیتوں کو فروغ دینے کے عزم کا عکاس ہے۔