جے ڈی وینس کا ایران جنگ ختم کرنے اور اسرائیل سے تعلقات پر نظرثانی کا مطالبہ
ایران جنگ ری پبلکن پارٹی کی انتخابی شکست کی اہم وجوہات میں شامل رہی۔ جے ڈی وینس کا مؤقف
جے ڈی وینس کا ایران جنگ ختم کرنے اور اسرائیل سے تعلقات پر نظرثانی کا مطالبہ
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران جنگ ختم کرنے اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ امریکی ویب سائٹ ایگزیوس کے مطابق وینس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں سے اختلاف کا تاثر دیتے ہوئے حکومت کو عوامی مسائل، خصوصاً مہنگائی اور معاشی مشکلات پر توجہ دینے کا مشورہ دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جے ڈی وینس کا مؤقف ہے کہ ایران جنگ ری پبلکن پارٹی کی انتخابی شکست کی اہم وجوہات میں شامل رہی۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکی عوام اسرائیل کے بجائے امریکا کے قومی مفادات کو ترجیح دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے انتخابی مہم کے دوران معاشی مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر نہ کرنے پر بھی توجہ دلائی اور کہا کہ آنے والے دنوں میں انتخابی شکست کی وجوہات پر ری پبلکن پارٹی کے اندر اختلافات سامنے آسکتے ہیں۔
ایگزیوس کے مطابق جے ڈی وینس کے ان بیانات سے صدر ٹرمپ کے ساتھ ان کے سیاسی اختلافات اور فاصلے کا تاثر مزید نمایاں ہوا ہے۔