بلوچستان میں گورنر راج کا فیصلہ اسلام آباد نے کرنا ہے، جعفر مندوخیل

جب وہ اس عہدے پر نہیں ہوں گے تو ان موضوعات پر کھل کر اپنا مؤقف بیان کریں گے۔

November 6, 2026 · قومی
بلوچستان میں گورنر راج کا فیصلہ اسلام آباد نے کرنا ہے، جعفر مندوخیل

بلوچستان میں گورنر راج کا فیصلہ اسلام آباد نے کرنا ہے، جعفر مندوخیل

کوئٹہ: گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے کہا ہے کہ انہیں صوبے میں گورنر راج کے نفاذ سے متعلق کوئی معلومات نہیں، اس حوالے سے فیصلہ اسلام آباد میں موجود بااختیار حلقوں نے کرنا ہے۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جعفر مندوخیل کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں گورنر راج کے نفاذ کا معاملہ اسلام آباد کے صاحب اختیار لوگوں کے ہاتھ میں ہے، انہیں فی الحال اس بارے میں کچھ معلوم نہیں۔

گورنر بلوچستان نے صوبے کی امن و امان کی صورتحال کو بھی غیر تسلی بخش قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بحیثیت گورنر وہ اس وقت کئی معاملات پر کھل کر بات نہیں کرسکتے، تاہم جب وہ اس عہدے پر نہیں ہوں گے تو ان موضوعات پر کھل کر اپنا مؤقف بیان کریں گے۔