پیراگوئے کا سب سے بڑا ڈیجیٹل بینک دیوالیہ ہوگیا۔30 لاکھ صارفین متاثر

80 کروڑ سے 85 کروڑ ڈالر کے سرکاری فنڈز بھی موجود تھے

November 6, 2026 · امت خاص
یواینو بینک۔ تصویر: سوشل میڈیا

یواینو بینک۔ تصویر: سوشل میڈیا

جنوبی امریکی ملک پیراگوئے کا سب سے بڑا ڈیجیٹل بینک راتوں رات مکمل طور پر ڈوب گیا۔ اس کے نتیجے میں تقریباً 30 لاکھ صارفین اپنے اکاؤنٹس اور جمع شدہ رقم تک رسائی سے محروم ہوگئے۔

یوابنو ڈیجیٹل بینک نے چند سال میں کروڑوں ڈالرز کے سرکاری فنڈز اور غریبوں کی پنشن کے پیسے سمیٹے۔ لیکن بینک مالکان نے یہ سارا پیسہ عوام کو واپس کرنے کے بجائے، اپنی ہی دیگر کمپنیوں اور شاہانہ پراجیکٹس میں لگا دیا۔جب بینک کے پاس نقد رقم یعنی کیش کا شدید بحران ہوا، تو قانون کے مطابق ان کے پاس جو فنڈز ہونے چاہییں تھے، وہ آدھے سے بھی کم رہ گئے۔ جیسے ہی سینٹرل بینک کو پتا چلا کہ یہ بینک اب کسی کو ایک روپیہ بھی واپس کرنے کے قابل نہیں رہا، انہوں نے فوری طور پر بینک کو سیل کر کے اکاؤنٹس فریز کر دیے۔

یواینو کی موبائل ایپ، کارڈز اور دیگر خدمات معطل ہوگئیں۔ صارفین فوری طور پر اپنی رقم نکلوانے یا دوسرے اکاؤنٹس میں منتقل کرنے سے قاصر ہوگئے۔

یوئینونو بینک کے پاس تقریباً 80 کروڑ سے 85 کروڑ ڈالر کے سرکاری فنڈز بھی موجود تھے۔ ان میں تقریباً 38 کروڑ ڈالر پیراگوئے کے سرکاری پنشن اور صحت کے فنڈ کے شامل ہیں۔

اس کریش کے بعد سینٹرل بینک کے گورنر نے دباؤ میں آ کر استعفیٰ دے دیا ہے، اور بینک کے صدر سمیت آٹھ اعلیٰ حکام کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔ یہاں تک کہ ملک کے صدر پر بھی اس کرپشن میں حصہ دار ہونے کے الزامات ہیں۔