سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 6 ہزار 500 روپے سستا

عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 65 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 66 ڈالر فی اونس پر آگئی۔

November 6, 2026 · کامرس
سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 6 ہزار 500 روپے سستا

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 6 ہزار 500 روپے سستا

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان میں فی تولہ سونا 6 ہزار 500 روپے سستا ہوگیا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 65 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 66 ڈالر فی اونس پر آگئی۔

مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونے کی قیمت 6 ہزار 500 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 29 ہزار 136 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونا 5 ہزار 573 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 67 ہزار 914 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی اور فی تولہ چاندی 85 روپے سستی ہوکر 5 ہزار 678 روپے پر آگئی۔