روسی حملوں سے یوکرین کے سات علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے
وِنیتسیا، دنیپروپیٹروفسک، ژیتومیر، زاپوریزیا، کیف، خارکیف اور چرنیہیف کے علاقے متاثر ہوئے۔
روسی حملوں سے یوکرین کے سات علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے
کیف: روس کی جانب سے یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر تازہ فضائی حملوں کے نتیجے میں دارالحکومت کیف سمیت ملک کے سات علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق روسی حملے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب اور 6 نومبر کی صبح کیے گئے، جن سے وِنیتسیا، دنیپروپیٹروفسک، ژیتومیر، زاپوریزیا، کیف، خارکیف اور چرنیہیف کے علاقے متاثر ہوئے۔
یوکرین کے نائب وزیر توانائی آرتم نیکراسوف کا کہنا ہے کہ حملوں کے بعد کیف کے علاقے میں صورتحال زیادہ تشویش ناک ہے۔ توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے بڑے نقصان کے باعث بجلی کی فراہمی برقرار رکھنے کے لیے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش اور نیٹ ورک پر پابندیاں نافذ ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بجلی کی بحالی کے لیے متعلقہ اداروں کی ٹیمیں مسلسل کام کر رہی ہیں، تاہم انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان کے باعث بجلی کا نظام معمول پر لانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔