انڈر 19 ایشیا کپ، یو اے ای نے پاکستان کو 225 رنز کا ہدف دے دیا
میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور یو اے ای کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
انڈر 19 ایشیا کپ، یو اے ای نے پاکستان کو 225 رنز کا ہدف دے دیا
مسقط: انڈر 19 ایشیا کپ کے تیسرے میچ میں متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو کامیابی کے لیے 225 رنز کا ہدف دیا ہے۔
مسقط کے الامیرات کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور یو اے ای کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
متحدہ عرب امارات کی ٹیم مقررہ 50 اوورز بھی مکمل نہ کر سکی اور 224 رنز بنا کر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ نوراللہ ایوبی نے 70 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، جبکہ یائن کرن رائے 47 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے محمد صیام نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ علی رضا، رضوان اللہ اور حسنین عباس ڈار نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ نقاب شفیق نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اب پاکستان کو میچ میں کامیابی کے لیے 225 رنز درکار ہیں۔