محکمہ اطلاعات خیبر پختونخوا کی 13 سالہ گاڑیوں کا ریکارڈ طلب،ذمہ داران کو 72 گھنٹوں کی مہلت
گمشدہ سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ،تصدیق شدہ رپورٹ پانچ روز میں طلب
محکمہ اطلاعات خیبر پختونخوا کی 13 سالہ گاڑیوں کا ریکارڈ طلب، ذمہ داران کو 72 گھنٹوں کی مہلت
پشاور: خیبر پختونخوا کے محکمہ اطلاعات میں گزشتہ 13 سال کے دوران گم ہونے والی سرکاری گاڑیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے، جبکہ گمشدہ گاڑیاں 72 گھنٹوں کے اندر واپس نہ کرنے والے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مشیر اطلاعات کی ہدایات پر محکمہ اطلاعات اور اس کے ماتحت دفاتر میں زیر استعمال گاڑیوں کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں۔
اس سلسلے میں سیکرٹری اطلاعات کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام دستیاب ریکارڈ کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے اور پانچ روز کے اندر تصدیق شدہ رپورٹ جمع کرائی جائے۔
حکام کے مطابق گمشدہ سرکاری گاڑیاں مقررہ 72 گھنٹوں کی مدت میں واپس نہ کرنے کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔