اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں جنگلی بندر کی انٹری، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

وائلڈ لائف حکام اسے پکڑنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ بعد ازاں بندر خود ہی ایئرپورٹ سے نکل کر قریبی جنگل کی طرف چلا گیا۔

November 6, 2026 · قومی
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں جنگلی بندر کی انٹری، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں جنگلی بندر کی انٹری، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد: اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں جنگلی بندر داخل ہوگیا، جسے دیکھ کر مسافر حیران رہ گئے اور کئی افراد نے اس کی ویڈیوز بنا لیں۔

تفصیلات کے مطابق بندر ایئرپورٹ کے ٹرمینل لاؤنج کی چھت اور سیلنگ پر گھومتا رہا اور کبھی ایک جگہ تو کبھی دوسری جگہ دکھائی دیا۔ اس دوران مسافروں نے موبائل فون سے اس کی ویڈیوز ریکارڈ کرلیں، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

 

بندر کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر وائلڈ لائف حکام کو طلب کیا گیا، تاہم وہ اسے پکڑنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ بعد ازاں بندر خود ہی ایئرپورٹ سے نکل کر قریبی جنگل کی طرف چلا گیا۔

واقعے کے دوران بندر نے کسی مسافر یا املاک کو نقصان نہیں پہنچایا اور ایئرپورٹ پر معمول کی سرگرمیاں جاری رہیں۔