شیخوپورہ میں آئل ٹینکر دھماکے سے جھلسنے والے دونوں افراد جاں بحق

آئل ٹینکر سے پیٹرول لیک ہو رہا تھا، تاہم اس کے باوجود ویلڈر نے ٹینکر پر ویلڈنگ کا کام شروع کر دیا۔

November 6, 2026 · قومی
شیخوپورہ میں آئل ٹینکر دھماکے سے جھلسنے والے دونوں افراد جاں بحق

شیخوپورہ میں آئل ٹینکر دھماکے سے جھلسنے والے دونوں افراد جاں بحق

شیخوپورہ: ماچھی کے کے علاقے میں آئل ٹینکر پھٹنے کے واقعے میں جھلس کر زخمی ہونے والے دونوں افراد جانبر نہ ہو سکے اور جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق آئل ٹینکر سے پیٹرول لیک ہو رہا تھا، تاہم اس کے باوجود ویلڈر نے ٹینکر پر ویلڈنگ کا کام شروع کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ویلڈنگ کے دوران ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں زوردار دھماکا ہوا اور آئل ٹینکر پھٹ گیا۔ واقعے میں جھلسنے والے دونوں افراد کو طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا تھا، تاہم وہ جان کی بازی ہار گئے۔