کیپٹن صفدر نے خیبرپختونخوا کے آئندہ وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان کردیا

خیبر پختونخوا کے اگلے وزیراعلیٰ امیر مقام ہوں گے، وفاقی وزیر مرتضیٰ عباسی کو مخاطب کرتے ہوئے ہلکے پھلکے اور دوستانہ انداز میں کہا ”آپ ناراض نہ ہوں، آپ وفاقی وزیر ہی رہیں گے۔“

November 6, 2026 · قومی, ویڈیوز
فائل فوٹو

فائل فوٹو

ہری پور:شریف فیملی کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے ہری پور میں ایک پرجوش عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کی اگلی حکومت اور عہدوں کی تقسیم کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا۔

انہوں نے جلسے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ خیبر پختونخوا کے اگلے وزیراعلیٰ امیر مقام ہوں گے، جبکہ وفاقی وزیر مرتضیٰ عباسی کو مخاطب کرتے ہوئے ہلکے پھلکے اور دوستانہ انداز میں کہا، ”آپ ناراض نہ ہوں، آپ وفاقی وزیر ہی رہیں گے۔“

انہوں نے اپنے خطاب میں پارٹی کارکنان کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ آنے والا دور مسلم لیگ (ن) کا ہے اور خیبر پختونخوا کی عوام کو ان کے حقوق فراہم کیے جائیں گے۔

کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ شریف خاندان اور مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ خیبر پختونخوا اور ہزارہ کے لوگوں کے حقوق کی پاسداری کی ہے اور آنے والے دور میں صوبے کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

 کیپٹن (ر) محمد صفدر کے اہم اعلانات کے بعد خیبر پختونخوا کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے اور عوامی و سیاسی حلقوں میں اس حوالے سے گہما گہمی بڑھ گئی ہے۔