رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں پاک فوج کا مفت طبی کیمپ، 300 سے زائد افراد کا معائنہ
کیمپ میں مردوں، خواتین، بچوں اور بزرگوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا، جبکہ مریضوں کو ضروری ادویات اور طبی مشاورت بھی فراہم کی گئی۔
رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں پاک فوج کا مفت طبی کیمپ، 300 سے زائد افراد کا معائنہ
رحیم یار خان: پاک فوج کی جانب سے رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں مفت طبی کیمپ لگایا گیا، جہاں 300 سے زائد افراد کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔
کیمپ میں مردوں، خواتین، بچوں اور بزرگوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا، جبکہ مریضوں کو ضروری ادویات اور طبی مشاورت بھی فراہم کی گئی۔
اس موقع پر ماہر طبی عملے نے شہریوں کے صحت سے متعلق مسائل سنے اور انہیں بیماریوں سے بچاؤ اور علاج کے حوالے سے ضروری رہنمائی دی۔
اہلِ علاقہ نے بڑی تعداد میں طبی کیمپ سے استفادہ کیا اور اس اقدام کو سراہتے ہوئے پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کی۔
مقامی افراد کا کہنا تھا کہ پاک فوج دور دراز اور دشوار گزار علاقوں میں بھی عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے سرگرم رہتی ہے۔
اہلِ علاقہ نے مطالبہ کیا کہ ان کے علاقے سمیت دیگر دور دراز علاقوں میں بھی ایسے مفت طبی کیمپوں کا انعقاد جاری رکھا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو علاج کی سہولت میسر آ سکے۔