خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشتگرد کمانڈر مشرف عرف ابودجانہ ہلاک
ہلاک ہونے والا دہشتگرد کمانڈر پولیو ٹیم پر حملے کی منصوبہ بندی کے لیے علاقے میں گھات لگائے بیٹھا تھا۔
خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشتگرد کمانڈر مشرف عرف ابودجانہ ہلاک
خیبر: سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے چپری میں کارروائی کرتے ہوئے دہشتگرد کمانڈر مشرف عرف ابودجانہ خیبری کو ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشتگرد کمانڈر پولیو ٹیم پر حملے کی منصوبہ بندی کے لیے علاقے میں گھات لگائے بیٹھا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چند روز قبل اسی علاقے سے دہشتگردوں نے پولیو سپروائزر کو بھی اغوا کر لیا تھا، تاہم مذاکرات کے ذریعے مغوی سپروائزر کو بازیاب کرا لیا گیا تھا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں دہشتگردوں کی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔