شورکوٹ میں ہزارہ ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں،تمام مسافر محفوظ
حادثے کے بعد ریلوے عملے نے متاثرہ ٹریک بحال کر کے تقریباً تین گھنٹے بعد ٹرین کو راولپنڈی کے لیے روانہ کر دیا گیا۔
شورکوٹ میں ہزارہ ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں،تمام مسافر محفوظ
شورکوٹ: کراچی سے راولپنڈی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی دو بوگیاں شورکوٹ کینٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئیں، تاہم حادثے میں تمام مسافر محفوظ رہے۔
ریلوے حکام کے مطابق ہزارہ ایکسپریس کراچی سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ شورکوٹ کینٹ اسٹیشن کے قریب اس کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
حادثے کے بعد ریلوے عملے نے متاثرہ ٹریک کی بحالی کا کام شروع کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ تقریباً تین گھنٹے بعد ٹرین کو راولپنڈی کے لیے روانہ کر دیا گیا۔
ریلوے حکام کے مطابق واقعے میں کسی مسافر کے زخمی ہونے یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔