ملک میں سیاسی کشیدگی مزید نہیں بڑھنی چاہیے، اب یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے: بیرسٹر گوہر

بیرسٹر سلمان صفدر کی بانی پی ٹی آئی سے ایک ملاقات ہو چکی ہے، جس کے دوران انہیں بانی کی صحت اور مقدمات سے متعلق بعض ہدایات بھی موصول ہوئی ہیں۔

November 7, 2026 · قومی
ملک میں سیاسی کشیدگی مزید نہیں بڑھنی چاہیے، اب یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے: بیرسٹر گوہر

ملک میں سیاسی کشیدگی مزید نہیں بڑھنی چاہیے، اب یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنا ہوگا اور اب سیاسی محاذ آرائی کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ بیرسٹر سلمان صفدر کی بانی پی ٹی آئی سے ایک ملاقات ہو چکی ہے، جس کے دوران انہیں بانی کی صحت اور مقدمات سے متعلق بعض ہدایات بھی موصول ہوئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق سامنے آنے والی اطلاعات حوصلہ افزا نہیں ہیں، جس پر پوری قوم میں تشویش پائی جاتی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ ملک میں سیاسی تناؤ کو مزید ہوا نہ دی جائے اور ارکانِ اسمبلی، کارکنوں اور حامیوں کو حراست میں لینے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرنے اور ان کے علاج کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے، جبکہ ان کی بہنوں کو بھی فوری طور پر رہا کیا جائے۔

انہوں نے سپریم کورٹ سے 18 اگست کے عدالتی حکم پر عمل درآمد یقینی بنانے کی درخواست بھی کی۔