بجلی صارفین کے لیے فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 36 پیسے اضافہ
بجلی کی قیمت میں یہ اضافہ ستمبر کے ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
بجلی صارفین کے لیے فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 36 پیسے اضافہ
اسلام آباد: بجلی صارفین کے لیے ایک اور بری خبر سامنے آگئی، نیپرا نے ستمبر 2026 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 36 پیسے اضافہ کر دیا ہے۔ اضافے کا اطلاق نومبر 2026 کے بجلی بلوں میں ہوگا۔
نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ستمبر میں بجلی کی اصل فیول لاگت 9 روپے 82 پیسے فی یونٹ رہی، جبکہ ریفرنس فیول لاگت 7 روپے 45 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی تھی۔ دونوں لاگتوں کے فرق کی وجہ سے صارفین پر فی یونٹ 2 روپے 36 پیسے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین پر ہوگا۔ تاہم لائف لائن صارفین، الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز اور پیشگی ادائیگی کا نرخ اختیار کرنے والے صارفین اس اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے۔
نیپرا کے مطابق اضافی فیول ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق ان صارفین پر بھی ہوگا جو اضافی بجلی استعمال کرنے سے متعلق خصوصی پیکیج سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
ستمبر 2026 میں استعمال کیے گئے بجلی کے یونٹس کے حساب سے اضافی رقم نومبر کے بلوں میں وصول کی جائے گی، جبکہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی رقم بل میں الگ سے ظاہر ہوگی۔