کراچی میں رینجرز کا چھاپہ، اسٹریٹ کرائم میں ملوث 6 ملزمان گرفتار
کارروائی خیرآباد اور الطاف نگر کے علاقوں میں کی گئی، جہاں سے گرفتار ہونے والوں میں گروہ کا سربراہ بھی شامل ہے۔
کراچی میں رینجرز کا چھاپہ، اسٹریٹ کرائم میں ملوث 6 ملزمان گرفتار
کراچی: رینجرز نے شہر کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے سرغنہ سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی خیرآباد اور الطاف نگر کے علاقوں میں کی گئی، جہاں سے گرفتار ہونے والوں میں گروہ کا سربراہ بھی شامل ہے۔
رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 4 غیر قانونی پستول، گولیاں، 3 موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش 15 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔