ٹرمپ کو جنگ کا ہرجانہ ادا کیے بغیر خطے سے جانے نہیں دیں گے،ابراہیم عزیزی
دشمن کی جانب سے کسی بھی نئی غلطی یا اقدام کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
November 7, 2026 · بام دنیا
ٹرمپ کو جنگ کا ہرجانہ ادا کیے بغیر خطے سے جانے نہیں دیں گے،ابراہیم عزیزی
ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کو جنگ کی قیمت چکانا ہوگی، جبکہ ایران دشمن کی جانب سے کسی بھی نئی غلطی کا فیصلہ کن جواب دے گا۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ابراہیم عزیزی کا کہنا تھا کہ ایران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جنگ کی قیمت اور ہرجانہ ادا کیے بغیر خطے سے جانے نہیں دے گا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ دشمن کی جانب سے کسی بھی نئی غلطی یا اقدام کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔