اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے انتخابات کالعدم قرار دے دیے

انتخابی شیڈول جاری ہونے سے لے کر نتائج کے اعلان تک تمام مراحل 90 روز میں مکمل کرنے ہوں گے۔

November 7, 2026 · قومی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے انتخابات کالعدم قرار دے دیے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے انتخابات کالعدم قرار دے دیے

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے 24 اکتوبر 2025 کو ہونے والے انتخابات غیر قانونی قرار دیتے ہوئے 90 روز کے اندر نئے انتخابات کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

عدالتِ عالیہ نے اپنے فیصلے میں ہدایت کی ہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کا الیکشن کمیشن فیڈریشن کے آئین کے رول 17 کے تحت انتخابی عمل مکمل کرائے۔ انتخابی شیڈول جاری ہونے سے لے کر نتائج کے اعلان تک تمام مراحل 90 روز میں مکمل کرنے ہوں گے۔

عدالت نے نئے انتخابات کے انعقاد تک فیڈریشن کے معاملات چلانے کے لیے ایڈہاک کمیٹی قائم کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

فیصلے کے مطابق کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزارتِ بین الصوبائی رابطہ کے ایڈیشنل سیکرٹری کریں گے، جبکہ ڈائریکٹر نیشنل اسپورٹس فیڈریشنز کو بھی اس کا رکن مقرر کیا جائے گا۔

عدالت نے پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان سے ایک ایک سابق بیڈمنٹن چیمپئن کو بھی ایڈہاک کمیٹی میں شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کی نئی منتخب باڈی کے ذمہ داریاں سنبھالنے تک ایڈہاک کمیٹی روزمرہ کے انتظامی امور انجام دے گی۔