بہاولنگر میں گھر پر 11 ہزار وولٹ کی تار گرنے سے3 افراد جاں بحق

ریسکیو اہلکاروں نے لاشیں تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیں۔

November 7, 2026 · قومی
بہاولنگر میں گھر پر 11 ہزار وولٹ کی تار گرنے سے3 افراد جاں بحق

بہاولنگر میں گھر پر 11 ہزار وولٹ کی تار گرنے سے3 افراد جاں بحق

بہاولنگر: چک 272 ایچ آر میں بجلی کی ہائی وولٹیج تار گھر پر گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق 11 ہزار وولٹ کی مین بجلی کی تار ٹوٹ کر گھر پر آ گری، جس کے نتیجے میں گھر میں سوئے ہوئے میاں بیوی اور ان کے بیٹے کو بجلی کا شدید جھٹکا لگا۔

تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے لاشیں تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے تعزیت کی ہے۔

وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔