جیل میں قید پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کا شوہر سے خلع کے لیے عدالت سے رجوع

فیملی کورٹ لاہور نے شوہر عتیق ریاض کو نوٹس جاری کردیا، 25 نومبر کو جواب طلب

November 7, 2026 · قومی

جیل میں قید پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کا خلع کے لیے عدالت سے رجوع

لاہور: کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید نے اپنے شوہر سے خلع لینے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق فیملی کورٹ لاہور نے صنم جاوید کی جانب سے دائر خلع کے دعوے پر 25 نومبر کو ان کے شوہر عتیق ریاض کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔

صنم جاوید نے خلع کا دعویٰ اپنے وکیل بیرسٹر خدیجہ صدیقی کی وساطت سے دائر کیا ہے۔

واضح رہے کہ صنم جاوید 9 مئی کے مقدمے میں کوٹ لکھپت جیل میں سزا کاٹ رہی ہیں۔