کراچی کے منصوبوں میں تاخیر کرنے والے لاہور اور ملتان سے سبق حاصل کریں، گورنر سندھ
اہم بیان، پنجاب حکومت شفافیت میں بہترین ہے، گورنر سندھ، کراچی کے ساتھ بڑی زیادتی کی گئی ہے۔
گورنر سندھ لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا ہے کہ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر کرنے والوں کو پنجاب اور ملتان کے منصوبوں سے سبق سیکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ جن لوگوں کو کراچی کا حق ادا کرنا تھا وہ ناکام رہے ہیں جبکہ اس شہر نے ملک کو ہمیشہ سب سے زیادہ ٹیکس دیا ہے۔
گورنر سندھ نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے ہمیشہ آئین اور قانون کی حکمرانی کی بات کی ہے اور ملک میں موٹرویز سمیت انفراسٹرکچر کی ترقی کا جال بچھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت شفافیت کے معاملے میں سب سے آگے ہے اور وہاں کے ترقیاتی ماڈل سے دوسرے صوبوں کو بھی استفادہ کرنا چاہیے۔
کرپشن اور بدعوانیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے زور دیا کہ اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ سرکاری اداروں میں گھوسٹ ملازمین بھرتی کر کے شہریوں کے خواب چرائے گئے ہیں۔ پیکا قانون کے موضوع پر ان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق اور آزادی صحافت کے منافی کسی بھی قانون کی حمایت نہیں کی جائے گی۔ قبل ازیں گورنر سندھ نے لاہور پریس کلب کے پروگرام ” “گیسٹ آف آنر” ” میں بھی شرکت کی۔