انڈر 19 ایشیا کپ:بھارت کا پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

گزشتہ سیزن کے فائنل میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو 191 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

November 8, 2026 · اسپورٹس
انڈر 19 ایشیا کپ:بھارت کا پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

انڈر 19 ایشیا کپ:بھارت کا پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

مسقط: انڈر 19 ایشیا کپ کے اہم مقابلے میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دفاعی چیمپئن پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی انڈر 19 ٹیمیں آج مسقط میں آمنے سامنے ہیں، جہاں بھارتی کپتان نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سیزن کے فائنل میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو 191 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔