اسلام آباد، راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں کل بجلی بند رہے گی، آئیسکو نے شیڈول جاری کردیا
بجلی کی بندش کے مقررہ اوقات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے ضروری کام پہلے سے مکمل کرلیں۔آئیسکو کی صارفین سے اپیل
اسلام آباد، راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں کل بجلی بند رہے گی، آئیسکو نے شیڈول جاری کردیا
اسلام آباد: اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے سالانہ سسٹم مینٹیننس اور ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں پیر 9 نومبر کو مختلف علاقوں میں بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
آئیسکو کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم سرکلز کے متعدد فیڈرز پر مقررہ اوقات کے دوران بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ اس دوران سالانہ مینٹیننس، ترقیاتی اور تعمیراتی کام کیے جائیں گے۔
شیڈول کے مطابق اسلام آباد سرکل میں صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک اسکیم 2، آرچرڈ اسکیم اور فلٹریشن پلانٹ فیڈرز بند رہیں گے، جبکہ صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک فلٹریشن پلانٹ، آبپارہ، ای 7، ستارہ مارکیٹ، سوہان، لہتراڑ، کرپا، مصطفیٰ ٹاور، جی 10/3، ایچ 8/2، الکاٹل، نیو آئی 10/1، نیو ایکسچینج، جی 14/2 آر ای ایس، ریلوے روڈ، ٹی اینڈ ٹی، گالف سٹی، کلڈنہ، بیروٹ، ڈھلہ، گھڑیال، منگیال، کہوٹہ، ہائی وے اور نیوی 1 فیڈرز کی بجلی بند رہے گی۔
راولپنڈی سٹی سرکل میں صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک گلزار قائد، گنگال، ایئرپورٹ، بی بی ایچ، کھنہ روڈ، فورتھ روڈ، شہید محمد دین، نور محمد روڈ، سروس روڈ، نواز کالونی، سی بلاک، پیرودھائی، ڈھوک نجّو، جناح روڈ، اصغر مال، ڈی ایچ کیو، صرافہ بازار، ظفر الحق روڈ، آریہ محلہ، مدینہ کالونی، ٹینچ بھٹہ، چیرنگ کراس، امیر حمزہ کالونی، آفیسر کالونی، بھڈانہ، ایٹین، ماڈل پریزن، آئی 14/3، آئی 16/4، رَٹہ اور ریلوے کالونی فیڈرز متاثر ہوں گے۔
راولپنڈی کینٹ سرکل میں صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ایس پی ڈی 2، وی وی آئی پی، ایم ای ایس، گریسی لائن، آر آئی سی، ٹی ایچ کیو، کے آر ایل کالونی، کہوٹہ سٹی، لہتراڑ، ڈھوک نور، بینک روڈ II، آدم جی روڈ، رحیم آباد، سی بی آر I، ولایت کمپلیکس، جنڈہ، پنڈی بورڈ، جاپان روڈ، نڑھ، پنجڑ، نیو چوا خالصہ، چوک پنڈوری، خواجہ، حمید جھنگی، مندرہ، مندرہ II، ایل ٹی سی، پنڈ جھٹلہ، کرنب کسوال، رمن، پی ڈبلیو ڈی II، پی ڈبلیو ڈی I، سوان گارڈن II، ایف ای سی ایچ ایس، ڈاکٹر ٹاؤن، کیو پراجیکٹ، سر سید روڈ، خادم حسین اور سی جی ایچ فیڈرز کی بجلی بند رہے گی۔ جبکہ این پی ایف I، پی ڈبلیو ڈی I اور ریور گارڈن فیڈرز پر صبح 11 بجے سے دوپہر ایک بجے تک بجلی معطل رہے گی۔
اٹک سرکل کے مختلف علاقوں میں صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک نوازش شہید، مارگلہ، نثار شہید (ڈی/سی)، میوزیم، سنگجانی، پنڈ پریاں، منیر آباد، خان آباد، برہان، انڈسٹریل، اے کے سینٹر، منصر ٹی/سی، کامرہ رورل ٹی/سی، دل آور آباد، حمید، برازئی، مسکین آباد، تین میلہ، ڈھوک فتح 4/سی، کھرپہ، غریب وال، نورپور، جھنگ، پری، نڑہ، کھوڑ، کامریال، گل محمد، امن پور اور باغ نیلاب فیڈرز بند رہیں گے۔
جہلم سرکل میں بھی صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک سی ایم ایچ جہلم، نیو کینٹ جہلم، شکریلہ، فتح پور، بابا مہدی شاہ، کریم پورہ، بوریاں، ایف 10 (کالا بیس)، چمالہ، بھگوال، نیو چکیام، گڈاری، چوٹالہ، کو محمد اکرم، گوجر خان سٹی، حیات سر روڈ، غوری دھمیک، مل اعوان، ڈورہ بدھال، اسلام پورہ، سٹی ہاؤسنگ، سنگھوئی، صفدر شہید، نتھوالہ اور ایف 2 (چپ بورڈ) فیڈرز کی بجلی معطل رہے گی۔
چکوال سرکل میں صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک تھرپال، ڈلہہ، ملت چوک، سردھی، ڈنڈوت، ڈفر، ڈلوال، ٹوبہ، کے ایس مائنز، ساغرپور، ڈھرا بی، جی پی او چوک، کالو، مدینہ ٹاؤن، ملکوال، مورت، تلہ گنگ سٹی، ڈھوک پٹھان، ڈھولر، جھٹلہ، کوٹ سارنگ، موگلہ، پیرا فتحیال، تہی اور تھوہا محرم خان فیڈرز سمیت ملحقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی عارضی طور پر بند رہے گی۔
آئیسکو نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ بجلی کی بندش کے مقررہ اوقات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے ضروری کام پہلے سے مکمل کرلیں۔