انڈر 19 ایشیا کپ،بھارت کی دوسری وکٹ بھی گر گئی
میچ میں بھارت انڈر 19 نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم پاکستانی بولرز نے بھارتی بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا
انڈر 19 ایشیا کپ،بھارت کی دوسری وکٹ بھی گر گئی
ایشین کرکٹ کونسل انڈر 19 ایشیا کپ کے گروپ اے کے اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابتدائی 2 وکٹیں حاصل کرلیں۔
عمان کے شہر العامرات میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارت انڈر 19 نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم پاکستانی بولرز نے بھارتی بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔
بھارتی ٹیم نے 10 اوورز کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 21 رنز بنائے تھے۔ آریاویر سہواگ 11 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، جبکہ یشبھردھن چوہان بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود تھے۔
پاکستان کی جانب سے علی رضا نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 5 اوورز میں صرف 13 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد سیام نے 5 اوورز میں 7 رنز دیے اور 2 میڈن اوورز بھی کرائے۔