سری لنکا کے خلاف جیت کے لیے میدان میں اتریں گے، بابر اعظم
ٹیم میں تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کا متوازن امتزاج موجود ہے، جبکہ 6 سے 7 کھلاڑی نوجوان ٹیلنٹ پر مشتمل ہیں۔
سری لنکا کے خلاف جیت کے لیے میدان میں اتریں گے، بابر اعظم
راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹیم سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے پُرعزم ہے۔ ٹیم میں تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کا متوازن امتزاج موجود ہے، جبکہ 6 سے 7 کھلاڑی نوجوان ٹیلنٹ پر مشتمل ہیں۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو صلاحیتیں دکھانے کا موقع دیا جا رہا ہے۔ انگلینڈ میں ہی یہ فیصلہ کرلیا گیا تھا کہ ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کو آگے آنے کا موقع دیا جائے گا۔
قومی کپتان نے کہا کہ پاکستان موجودہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی دوڑ سے باہر ہو چکا ہے، اس لیے اب توجہ آئندہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی تیاری پر مرکوز ہے۔
اپنی انفرادی کارکردگی کے حوالے سے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ مسلسل بہتری لانے کی کوشش کرتے ہیں اور اپنی غلطیوں کا جائزہ لیتے رہتے ہیں۔ بطور کپتان ان کی کوشش ہوتی ہے کہ میدان میں درست اور بہتر فیصلے کریں، کیونکہ کارکردگی میں بہتری کی گنجائش ہمیشہ موجود رہتی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ٹیم کا انتخاب کوچ اور سلیکٹرز نے کیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔