انڈر 19 ایشیا کپ،بھارت کی آدھی ٹیم 86 رنز پرپویلین لوٹ گئی

نقاب شفیق نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 5 اوورز میں 22 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

November 8, 2026 · اسپورٹس
انڈر 19 ایشیا کپ،بھارت کی آدھی ٹیم 86 رنز پرپویلین لوٹ گئی

انڈر 19 ایشیا کپ،بھارت کی آدھی ٹیم 86 رنز پرپویلین لوٹ گئی

عمان: انڈر 19 ایشیا کپ کے گروپ اے کے مقابلے میں بھارت نے پاکستان کے خلاف 23 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز بنا لیے۔

العامرات میں جاری میچ میں بھارت انڈر 19 نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، تاہم پاکستانی بولرز نے ابتدائی وکٹیں حاصل کرکے بھارتی بیٹنگ لائن کو دباؤ میں رکھا۔

بھارت کی جانب سے ارجن راجپوت 43 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے، انہوں نے اپنی اننگز میں 39 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 5 چوکے اور 2 چھکے لگائے، جبکہ منال چوہان بغیر کوئی رن بنائے وکٹ پر موجود تھے۔

پاکستان کی جانب سے نقاب شفیق نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 5 اوورز میں 22 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

تازہ ترین صورتحال کے مطابق بھارت نے 22.5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز بنائے تھے۔