سابق ایم پی اے فرخ کھوکھرکا جے یو آئی (ف) چھو ڑنے کا اعلان،پاک فوج سے وفاداری کا اعادہ

میں اور ان کا خاندان مولانا فضل الرحمٰن کے فوج کے بیانات سے شدید اختلاف رکھتا ہے ،فرخ امتیاز کھوکھر

November 8, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: معروف سیاسی رہنما فرخ امتیازکھوکھر نے جمعیت علمائے اسلام (ف) سے باضابطہ علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔

فرخ کھوکھر نے جے یو آئی (ف) سے الگ ہونے کی بنیادی وجہ مولانا فضل الرحمٰن کے پاکستان آرمی کے خلاف دیے گئے سخت اور تند و تیز بیانات کو قرار دیا۔ اپنے جاری کردہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کا خاندان مولانا فضل الرحمٰن کے ان بیانات سے شدید اختلاف رکھتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں، میرے والد تاجی کھوکھر اور ہمارا ڈیرہ ہمیشہ پاکستان آرمی اور پاک فوج سمیت تمام قومی اداروں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے رہے ہیں اور رہیں گے۔ وطنِ عزیز کی سلامتی، بقا اور اس کے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ ہماری وابستگی غیر متزلزل ہے اور آئندہ بھی برقرار رہے گی۔