ساف چیمپئن شپ: پاکستان نے مالدیپ کو 0-3 سے ہرا کر پہلی کامیابی حاصل کرلی
دوسرے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں اور پاکستان نے 3-0 سے کامیابی اپنے نام کرلی
November 8, 2026 · اسپورٹس
ڈھاکہ:ساف چیمپئن شپ 2026 کے گروپ بی کے میچ میں پاکستان نے مالدیپ کو 0-3 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں پہلی فتح حاصل کر لی۔
ڈھاکا کے نیشنل فٹبال سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نجیب اللہ بیٹنی نے 2 گول اسکور کیے۔
پاکستان نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور چوتھے منٹ میں میکائل عبداللّٰہ نے پنالٹی کک پر گول بنایا، اس کے بعد نجیب اللّٰہ نے 2 گول اسکور کیے، پہلے ہاف کے اختتام پر پاکستان کو یہی برتری حاصل تھی۔
دوسرے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں اور پاکستان نے 3-0 سے کامیابی اپنے نام کرلی۔
خیال رہے اس فتح کے ساتھ پاکستان نے ابتدائی میچ میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں 2-3 سے شکست کا ازالہ بھی کردیا۔