ٹرمپ کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ

ایران کے ساتھ مضبوط معاہدہ طے پانے کی صورت میں دوبارہ فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں ہوگی، سی این این کو انٹرویو

November 9, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

امریکی خبر رساں ادارے ’’سی این این‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مضبوط معاہدہ طے پانے کی صورت میں دوبارہ فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے اور امریکا نے ایران کو فوجی اور معاشی طور پر شدید نقصان پہنچایا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ ایران کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ نہیں کرنا چاہتے، کیونکہ ایرانی پلوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی تباہی کے نتیجے میں ملک کی تعمیرِ نو میں 10 سال لگ سکتے ہیں، پلوں کی تعمیر مشکل ترین کاموں میں سے ایک ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ضرورت پڑنے پر امریکا ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی کر سکتا ہے، امریکا ایران کو مکمل طور پر ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔