یوکرین کا روس کی دوسری بڑی آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ، آگ بھڑک اٹھی
ڈرون حملے سے صنعتی تنصیب متاثر، رہائشی عمارت پر ملبہ گرنے سے جانی نقصان
یوکرین کا روس کی دوسری بڑی آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ، آگ بھڑک اٹھی
روس کے شمال مغربی علاقے لینن گراڈ میں یوکرین کے ڈرون حملے کے نتیجے میں ملک کی دوسری بڑی آئل ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے صنعتی تنصیب کو نقصان پہنچا، جبکہ ڈرون کا ملبہ رہائشی عمارت پر گرنے سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔
خبر رساں ادارے رائٹرز اور آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے مطابق حملہ پیر 9 نومبر 2026ء کی علی الصبح روس کے شہر کریشی میں کیا گیا، جہاں واقع کیریشی آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا گیا۔
حملے کے دوران ڈرون کا ملبہ ایک رہائشی عمارت پر گرا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی، جبکہ متعدد مقامات پر عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔
کیریشی ریفائنری روس کی دوسری بڑی تیل صاف کرنے والی تنصیب ہے، جسے کیریشینفتے اورگ سنتیز بھی کہا جاتا ہے۔ اس ریفائنری میں سالانہ تقریباً 2 کروڑ میٹرک ٹن خام تیل پراسیس کرنے کی صلاحیت ہے، جو یومیہ تقریباً 4 لاکھ بیرل بنتی ہے۔
ریفائنری میں پٹرول، ڈیزل، فضائی ایندھن اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات تیار کی جاتی ہیں۔ روس کے شمال مغربی علاقوں میں ایندھن کی فراہمی کے لیے یہ تنصیب انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔