ترکیہ ایران پر نئے حملوں کا آغاز نہیں دیکھنا چاہتا، صدر رجب طیب اردوان

ترک صدر نے امریکی ہم منصب کو ایران پر ممکنہ حملوں سے متعلق تحفظات سے آگاہ کردیا، تنازعات سفارت کاری سے حل کرنے پر زور

November 9, 2026 · بام دنیا

ترکیہ ایران پر نئے حملوں کا آغاز نہیں دیکھنا چاہتا، صدر رجب طیب اردوان

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایران پر ممکنہ نئے حملوں سے متعلق اپنی تشویش سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آگاہ کردیا۔

انقرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ ایران کے خلاف نئے حملوں کا آغاز نہیں دیکھنا چاہتا، ہم علاقائی تنازعات کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے پر زور دیتے ہیں۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے صورتحال ایک بار پھر منفی سمت میں جاتی دکھائی دے رہی ہے، تاہم ہم اس صورتحال کو روکنے کے لیے اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ صدر رجب طیب اردوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران ایران پر حملوں سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔