تربیلا ڈیم سے ڈیڑھ لاکھ کیوسک سے زائد پانی چھوڑنے کا امکان
دریائے سندھ کے کناروں پر جانے اور نہانے سے گریز کریں۔ اس کے علاوہ دریا میں تیراکی اور کشتی رانی سے بھی اجتناب کیا جائے۔حکام
تربیلا ڈیم سے ڈیڑھ لاکھ کیوسک سے زائد پانی چھوڑنے کا امکان
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا ڈیم سے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دریائے سندھ میں ڈیڑھ لاکھ کیوسک سے زائد پانی چھوڑے جانے کا امکان ہے۔
حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دریائے سندھ کے کناروں پر جانے اور نہانے سے گریز کریں۔ اس کے علاوہ دریا میں تیراکی اور کشتی رانی سے بھی اجتناب کیا جائے۔
والدین کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ بچوں کو دریا، ندی نالوں اور پانی کے دیگر مقامات کے قریب نہ جانے دیں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
دوسری جانب واپڈا کے ترجمان کے مطابق تربیلا پانچویں توسیعی پن بجلی منصوبے کی کنیکٹنگ ٹنل کے دوسرے مرحلے کی کھدائی کے دوران چٹان کا ایک کمزور حصہ گر گیا، جس کے باعث پانی ان ٹیک پٹ سے ٹنل اور پاور ہاؤس میں داخل ہوگیا۔
ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ ان ٹیک پٹ سے پانی مکمل طور پر نکالا جا چکا ہے۔