شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری، 14 مقامات کلیئر

علاقے میں دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی اور ان کے زیر استعمال مقامات کی مکمل کلیئرنس تک آپریشن جاری رہے گا۔

November 10, 2026 · اہم خبریں, قومی
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری، 14 مقامات کلیئر

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری، 14 مقامات کلیئر

شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے خاتمے اور مشتبہ ٹھکانوں کی تلاش کے لیے سیکیورٹی فورسز کا سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ حسو خیل میں کارروائی کے دوران 14 اہم مقامات کلیئر کر لیے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران مختلف علاقوں میں مزید 62 گھروں اور متعدد احاطوں کی تلاشی مکمل کی گئی۔ گاؤں اپی سے حیدر خیل تک 17، مسکی میں 28 جبکہ دیگر علاقوں میں 17 احاطوں کی تلاشی لی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موساکی میں کارروائی کے دوران 700 کلوگرام دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔ اس کے علاوہ ایک الفاروق میزائل، 200 کلوگرام یوریا اور دیگر آلات بھی قبضے میں لے لیے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی اور ان کے زیر استعمال مقامات کی مکمل کلیئرنس تک آپریشن جاری رہے گا۔