کراچی،تیز رفتار گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 2 افراد جاں بحق

زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، تاہم دونوں افراد نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔

November 10, 2026 · قومی
کراچی،تیز رفتار گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 2 افراد جاں بحق

کراچی،تیز رفتار گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 2 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے فائیو اسٹار چورنگی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی موٹر سائیکل سے ٹکر کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ فائیو اسٹار چورنگی کے قریب پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے باعث دونوں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، تاہم دونوں افراد نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔