کیچ میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

کارروائی کے بعد ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ، مواصلاتی آلات اور نقدی برآمد کرلی گئی

November 10, 2026 · قومی
کیچ میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

کیچ میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت میں سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مصدقہ خفیہ اطلاعات پر علاقے میں آپریشن کیا، جس کے دوران دہشتگردوں اور اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

کارروائی کے بعد ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ، مواصلاتی آلات اور نقدی برآمد کرلی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والی رقم میں عام بلوچ شہریوں سے لوٹی گئی رقم بھی شامل ہے۔

آپریشن کے بعد علاقے میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر سرچ اور کلیئرنس کارروائی جاری ہے۔