صوابی میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، 7 زخمی
زخمیوں میں رحمان شیر، زاہد گیلانی، عمران، عامر، یوسف خان، محمد عتیق اور مسعود خان شامل ہیں
November 10, 2026 · قومی
صوابی میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، 7 زخمی
خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق جبکہ سات زخمی ہوگئے۔
فائرنگ کا واقعہ نیشنل بینک گڈوڈ آباد لار کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم وجوہات کی بنا پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔
واقعے میں دو نجی سیکیورٹی اہلکار اور ایک راہ گیر خاتون جاں بحق ہوگئیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کردیا۔
زخمیوں میں رحمان شیر، زاہد گیلانی، عمران، عامر، یوسف خان، محمد عتیق اور مسعود خان شامل ہیں۔