عمران خان سے ملاقاتیں بحال ہوتیں تو حالات اتنے خراب نہ ہوتے، بیرسٹر گوہر

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو ایک گھنٹے کے لیے بھی جیل میں نہیں رہنا چاہیے، وہ غیر سیاسی ہیں اور انہیں رہا کیا جانا چاہیے۔

November 10, 2026 · قومی
عمران خان سے ملاقاتیں بحال ہوتیں تو حالات اتنے خراب نہ ہوتے، بیرسٹر گوہر

عمران خان سے ملاقاتیں بحال ہوتیں تو حالات اتنے خراب نہ ہوتے، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آخری ملاقات کو ایک سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے۔ اگر ملاقاتوں کا سلسلہ بحال رہتا تو آج حالات اتنے خراب نہ ہوتے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آج ملاقاتوں کا دن ہے، اس لیے آج ہی عمران خان سے ملاقات کرائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو ایک گھنٹے کے لیے بھی جیل میں نہیں رہنا چاہیے، وہ غیر سیاسی ہیں اور انہیں رہا کیا جانا چاہیے۔

بیرسٹر گوہر نے 28ویں آئینی ترمیم سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قانون سازی کے تمام مراحل میں ہر فریق کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے۔ ایسی آئینی ترامیم سے گریز کرنا چاہیے جو تنازع کا باعث بنیں۔