وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ دورے پر ترکیہ روانہ، عالمی ماحولیاتی اجلاس سے خطاب کریں گے
اجلاس کے دوران پاکستان میں شمسی توانائی کے فروغ، قابل تجدید توانائی کی استعداد میں اضافے اور صاف و مستحکم معیشت کی جانب پیش رفت کو اجاگر کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ دورے پر ترکیہ روانہ، عالمی ماحولیاتی اجلاس سے خطاب کریں گے
وزیراعظم 11 نومبر کو سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے، جس میں وہ عالمی برادری پر موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مؤثر اور ٹھوس اقدامات کرنے پر زور دیں گے اور اس حوالے سے پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔
اجلاس کے دوران پاکستان میں شمسی توانائی کے فروغ، قابل تجدید توانائی کی استعداد میں اضافے اور صاف و مستحکم معیشت کی جانب پیش رفت کو اجاگر کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری اور قبل از وقت اطلاع دینے کے نظام کو بہتر بنانے کے اقدامات بھی عالمی رہنماؤں کے سامنے رکھے جائیں گے۔
وزیراعظم ترقی پذیر ممالک کے لیے قابل اعتماد اور مناسب موسمیاتی مالی معاونت کی فراہمی کا مطالبہ کریں گے۔ وہ موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک کو آسان شرائط پر بروقت مالی وسائل فراہم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیں گے۔
دورے کے دوران وزیراعظم کوپ 31 کی صدارت کے تحت ہونے والے اعلیٰ سطح کے گول میز اجلاس میں بھی شرکت کریں گے، جبکہ ترکیہ کی اعلیٰ قیادت اور دیگر عالمی رہنماؤں سے اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔