1990 والا کراچی نہیں چاہیے، کچھ لوگ پھر کوشش کریں گے بٹوارا ہو، مرتضیٰ وہاب
بڑی قربانی کے بعد خوف والا کراچی پیچھے چھوڑ دیا ہے، ڈالرز کماکر کراچی دیتا ہے لیکن وفاق سے کیا ملتا ہے، میئر
1990 والا کراچی نہیں چاہیے، کچھ لوگ پھر کوشش کریں گے بٹوارا ہو، مرتضیٰ وہاب
میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ بڑی قربانی کے بعد خوف والا کراچی پیچھے چھوڑ دیا ہے، اب حکومت سندھ اپنے تاجر اور صنعتکار کو تحفظ دیتی ہے، مجھے 90 والا کراچی نہیں چاہئے جہاں ہر ایک روز بعد ہڑتال ہوتی تھی، کچھ لوگ اب پھر آئیں گے اور کوشش کریں گے کہ کراچی کا بٹوارا ہو، کراچی شہر میں واحد مثال ہے جہاں صنعتی تنظیموں کو گرانٹ ملی اور انہیں کہا گیا کہ آپ خود خرچ کریں۔
نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا میں انفرااسٹرکچر کے منصوبوں کا افتتاح کرنے کی تقریب میں صنعت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کراچی شہر کی سب کو اونر شپ لینا پڑے گی، کراچی چلتا ہے تو ملک چلتا ہے، اس میں کوئی دو رائے نہیں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیسہ کما کر ڈالرز کماکر کراچی دیتا ہے لیکن وفاق سے کراچی کو کیا ملتا ہے، ہماری کمٹمنٹ ہے کہ گل پلازہ کو دوبارہ تعمیر کرکے دیں گے، آپ کے پاس لوگ آئیں گے اور مایوسی بیچیں گے، آئین کی شق 158 کہتی ہے کہ جس صوبے سے گیس نکلے پہلا حق اس کا ہے لیکن سندھ کے صنعتکار کو گیس نہیں ملتی۔ م
یئر کراچی نے کہا کہ آپ کو پتہ ہے کہ اگر اس پر احتجاج کیا تو ایف بی آر کے نوٹسز آئیں گے، ہماری گیس پنجاب جا رہی ہے اور ہمیں مہنگی آر ایل این جی دی جا رہی ہے، خیبر پختونخوا کے صنعتکار کو گیس مل رہی ہے، خیبر پختونخوا میں آئین کی شق 158 پر عمل درآمد کیا جارہا ہے، معذرت کے ساتھ صنعتکار بھی نہیں بولتے آپ ڈرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ جب ہم کراچی کیلئے بولیں تو آپ ہمارا ساتھ دیں، سسٹم کو ٹھیک کرنا ہے تو پہلے اسے اپنے ذہنوں میں ٹھیک کرنا ہوگا، نظام کو آسان کرنا ہوگا۔