امریکہ میں مواخذے کا عمل کیسے ہوتا ہے؟

 اگر ایوانِ نمائندگان کے ارکان سادہ اکثریت سے اس قرارداد کی منظوری دے دیں تو متعلقہ عہدیدار کا مواخذہ شروع ہو جاتا ہے

November 10, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکہ میں مواخذہ ایک آئینی اور غیر معمولی عمل ہے جس کے ذریعے وفاقی حکام، بشمول صدر، پر سنگین جرائم، قانون شکنی یا بدعنوانی کے الزامات کے تحت کارروائی کی جاتی ہے۔ یہ عمل دو اہم مراحل پر مشتمل ہے:

۱۔ پہلا مرحلہ: ایوانِ نمائندگان

 مواخذے کا آغاز ایوانِ نمائندگان میں ہوتا ہے جہاں کوئی رکن الزامات کی قرارداد پیش کرتا ہے۔

 اگر ایوانِ نمائندگان کے ارکان سادہ اکثریت سے اس قرارداد کی منظوری دے دیں تو متعلقہ عہدیدار کا مواخذہ شروع ہو جاتا ہے۔

 اس مرحلے پر مواخذہ مکمل ہونے کے باوجود عہدیدار فوری طور پر اپنے عہدے سے نہیں ہٹتا ، بلکہ مقدمہ اگلے مرحلے میں جاتا ہے۔

۲. دوسرا مرحلہ:

 ایوانِ نمائندگان سے منظوری کے بعد معاملہ سینیٹ میں جاتا ہے جہاں ایک باقاعدہ ٹرائل ہوتا ہے۔ سینیٹرز شواہد کا جائزہ لیتے ہیں اور دونوں فریقوں کو سنتے ہیں۔

 کسی بھی عہدیدار کو اس کے منصب سے ہٹانے کے لیے دو تہائی (2/3) اکثریت کی حمایت لازمی ہوتی ہے۔ اگر دو تہائی اراکین مواخذے کے حق میں ووٹ دیں تو عہدیدار کو برطرف کر دیا جاتا ہے، بصورت دیگر وہ اپنے منصب پر برقرار رہتا ہے۔