وزیراعظم کوپ 31 سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلیے ترکیہ پہنچ گئے
انطالیہ ایئرپورٹ پر وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال ترک نائب وزیر برائے ثقافت و سیاحت گوکھان یازگی نے کیا
فوٹو پی آئی ڈی
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کوپ 31 سربراہی کانفرنس میں شرکت کےلیے ترکیہ پہنچ گئے۔
انطالیہ ایئرپورٹ پر وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال ترک نائب وزیر برائے ثقافت و سیاحت گوکھان یازگی نے کیا۔
اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم کوپ 31 انطالیہ سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے، جس میں موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کےلیے عالمی سطح پر فوری اور مؤثر اقدامات پر زو دیں گے۔
وزیر اعظم طے شدہ اصولوں کے مطابق بین الاقوامی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیں گے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم قابل تجدید توانائی کی جانب منتقلی اور بجلی کے فروغ سے متعلق اعلیٰ سطح مکالمے سے بھی خطاب کریں گے۔
سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات اور کوپ 31 میں شریک مختلف عالمی رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، کوپ 31 کے کے دوران ’پاکستان پویلین‘ بھی قائم کیا گیا ہے۔