قتل کے خوف سے 2004 میں وزارتِ عظمیٰ قبول نہیں کی، سونیا گاندھی کا انکشاف

November 11, 2026 · بام دنیا
 قتل کے خوف سے 2004 میں وزارتِ عظمیٰ قبول نہیں کی، سونیا گاندھی کا انکشاف

 قتل کے خوف سے 2004 میں وزارتِ عظمیٰ قبول نہیں کی، سونیا گاندھی کا انکشاف

بھارت کی کانگریس رہنما سونیا گاندھی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 2004 میں وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ اپنے بچوں کے شدید اصرار پر قبول نہیں کیا تھا، کیونکہ انہیں اپنی جان کا خطرہ لاحق تھا۔

سونیا گاندھی نے اپنی نئی خودنوشت ’’Belonging: A Journey of Love‘‘ میں بتایا ہے کہ 2004 کے عام انتخابات میں کانگریس کی کامیابی کے بعد انہیں وزارتِ عظمیٰ کی پیشکش کی گئی تھی، تاہم انہوں نے یہ ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کردیا۔

ان کے مطابق بیٹے راہول گاندھی اور بیٹی پریانکا گاندھی اس فیصلے کے حق میں نہیں تھے کہ وہ وزیراعظم بنیں۔ دونوں کو خدشہ تھا کہ کہیں ان کی والدہ بھی اپنے شوہر راجیو گاندھی اور دادی اندرا گاندھی کی طرح قتل نہ کردی جائیں۔

سونیا گاندھی کے مطابق ان کے بچوں نے پہلے ہی اپنے والد اور دادی کے قتل کا صدمہ برداشت کیا تھا اور وہ اپنی والدہ کو بھی کسی ممکنہ خطرے میں نہیں دیکھنا چاہتے تھے۔

یاد رہے کہ سابق بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی کو 1984 میں قتل کیا گیا تھا، جبکہ ان کے بیٹے اور سابق وزیراعظم راجیو گاندھی 1991 میں خودکش حملے میں مارے گئے تھے۔

2004 میں سونیا گاندھی کے وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ قبول نہ کرنے کے بعد کانگریس نے ڈاکٹر منموہن سنگھ کو وزیراعظم نامزد کیا، جنہوں نے مسلسل دو ادوار تک بھارت کی قیادت کی۔

2004 میں کانگریس کی کامیابی کے بعد سونیا گاندھی نے اپنے بجائے ڈاکٹر منموہن سنگھ کو وزارتِ عظمیٰ کے لیے نامزد کیا تھا۔ ان کے مطابق اس فیصلے کے پیچھے خاندانی خدشات کے ساتھ ان کی اپنی سوچ اور سیاسی ذمہ داریوں کا بھی عمل دخل تھا۔