لاہور میں خواتین پر مشتمل چار رکنی پرس چور گروہ گرفتار

ملزم خواتین باغبانپورہ بازار میں خریداری کے لیے آنے والی خواتین کو نشانہ بناتی تھیں

November 11, 2026 · جرم وسزا
لاہور میں خواتین پر مشتمل چار رکنی پرس چور گروہ گرفتار

لاہور میں خواتین پر مشتمل چار رکنی پرس چور گروہ گرفتار

لاہور میں شالیمار پولیس نے شہری خواتین کے پرس چوری کرنے والے چار رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ہونے والی چاروں خواتین پہلے بھی مختلف وارداتوں میں ملوث رہ چکی ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم خواتین باغبانپورہ بازار میں خریداری کے لیے آنے والی خواتین کو نشانہ بناتی تھیں اور ان کے پرس چوری کرنے کے بعد مریدکے فرار ہوجاتی تھیں۔

پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کیا۔ گرفتار خواتین کی شناخت صبا، شکیلہ، مصباح اور صائمہ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے کٹر اور نقدی بھی برآمد کرلی ہے۔ ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔